کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) ڈائریکٹوریٹ انسپیکشن اینڈ رجسٹریشن پرائیویٹ انٹیٹیوشن سندھ کے ڈپٹی ڈائریکٹر گلاب رائے نے شاھین پبلک اسکول کی انتظامیہ کو شوکاز نوٹس جاری کیا تھا کہ أپ کے اسکول کی من مانا ماہانہ فیسوں میں اضافہ ، ناجائز سالانہ فنڈ وصولی اور ناجائز لیب چارجز وصول کرنے کی شکایت موصول ہوئی ہے اسکول پرنسپل والدین سے ناجائز ذرائع سے کی جانے والی فیس کو واپس کرے یا اس فیس کو ماہانہ فیس میں ایڈجسٹمنٹ کرے ۔ حکم عدولی کی صورت میں اسکول رجسٹریشن کو منسوخ کر دیا جائے گا ۔ پر شاھین پبلک اسکول گلستان جوہر اور گلشن اقبال کمپس نے حکم کو ماننے سے انکار کرتے ہوئۓ اضافی وصول کی جانے والی فیس کو ایڈجسٹمنٹ کرنے سے قاصر رہا تو ڈائریکٹوریٹ انسپیکشن اینڈ رجسٹریشن پرائیویٹ انسٹیٹیوشن سندھ کے ڈپٹی ڈائریکٹر گلاب رائے نے مورخہ 02-02-2023 کو لیٹر نمبر جاری کر کے اسکول انتظامیہ اور برٹش کونسل کو خط کے ذریعے اسکول کی رجسٹریشن کی منسوخی کی اطلاع دی اور برٹش کونسل کو خط کے ذریعے اسکول رجسٹریشن کی منسوخی کے ساتھ تمام محکمہ تعلیم کی جانب سے این او سی کو منسوخ ہونے کی اطلاع جاری کی اور کہا گیا کہ برٹش کونسل کو شاھین پبلک اسکول نے جو بھی کاغذات برٹش کونسل کے پاس چمع کرائے ہیں وہ سب کاغذات ڈائریکٹوریٹ انسپیکشن اینڈ رجسٹریشن پرائیویٹ انسٹیٹیوشن سندھ کو بھیج دی جائیں کیونکہ شاھین پبلک اسکول گلستان جوہر کیمپس اور گلشن اقبال کیمپس میں او لیول اور اے لیول کی تمام کلاسز پر بین لگایا گیا ہے لہذا شاھین پبلک اسکول کے تمام طلباء و طالبات کے امتحانی فارم جمع کرنے سے روکے جائیں ۔