اسلام آباد (نمائندہ خصوصی ) وزیراعظم شہباز شریف کی میانوالی کے تھانہ مکڑوال پر دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنانے پر پنجاب پولیس کو شاباش دی ہے ، وزیراعظم کا غیرمعمولی بہادری کا مظاہرہ کرنے والے پولیس افسران اور جوانوں کو انعام اور تعریفی اسناد دینے کا اعلان کیا ہے،دہشت گردوں کو مار بھگانے والے پنجاب پولیس کے افسران اور جوانوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں ،پولیس دہشت گردی اور جرائم کے خاتمے میں ہمارا قابل فخر ہراول دستہ ہے ،دہشت گردوں کے خلاف پوری قوم اور ادارے متحد اور ایک آواز ہیں، انسداد دہشت گردی کے خاتمے میں پنجاب پولیس اور سی ٹی ڈی کا کردار اور جذبہ پہ پوری قوم کو فخر ہے، پولیس اور سی ٹی ڈی کو مزید مضبوط اور جدید ہتھیاروں سے لیس کریں گے ،پوری قوم دہشت گردی کے خاتمے کیلئے اپنی بہادر فورسز کے ساتھ ہیں۔