لاہور( بیورو رپورٹ ) گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے الیکشن کمیشن کو خط لکھ دیا، خط کی کاپی اسپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان اورتحریک انصاف کے سابق پارلیمانی لیڈر عثمان بزدار کو بھی بھجوائی گئی ہے۔گورنر پنجاب نے الیکشن کی کوئی تاریخ نہیں دی۔خط میں کہا گیا کہ ملک کی موجودہ سکیورٹی اور اقتصادی صورتحال کو سامنے رکھا جائے، الیکشن کمیشن موجودہ صورتحال کو دیکھتے ہوئے تمام اسٹیک ہولڈر سے مشاورت کرے۔ گورنر پنجاب کے خط میں کہا گیا کہ الیکشن کمیشن کو شفاف اور منصفانہ طریقے سے حالات کا جائزہ لے کر آگے بڑھنا چاہیے۔