اسلام آباد ( نمائندہ خصوصی )پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑے اضافے کے بعد تیل کمپنیوں نے روپے کی قدر کا بہانہ بنا کر سپلائی محدود کر دی آئل کمپنیز ایڈوائزری کونسل نے معاملے پر حکومت کو خط بھی لکھ دیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے کے باوجود پیٹرول ڈیزل ناپید ہونے لگا،تیل کمپنیوں نے روپے کی قدر کا بہانہ بنا کر سپلائی انتہائی محدود کر دی تیل کمپنیوں کی نمائندہ تنظیم او سی اے سی نے حکومت کو خط لکھ دیا ۔جس میں کہا گیا کہ آئل انڈسٹری تباہی کے دہانے پر پہنچ گئی ،حکومت فوری اقدامات کرے ،او سی اے سی کی جانب سے لکھے گئے خط میں کہا گیا کہہ روپے کی قدر میں کمی سے آئل انڈسٹری کو اربوں روپے کو نقصان ہوا،ایل سیز کے نئے ریٹس اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑا فرق ہے جبکہ اوگرا روپے کہ قدر میں کمی پورا اثر صارفین پر ڈالنے کی اجازت نہیں دے رہااوگرا ایکسچینج ریٹ کا فرق عوام پر ایک ہی بار منتقل کرنے کی اجازت دے،آئل کمپنیز ایڈوائزری کونسل نے آئل کمپنیوں کیلئے تیل کی موجودہ قیمتوں کے حساب ایل سیز کی ٹریڈ فنانس بڑھانے کی درخواست بھی کی ہے۔