اسلام آباد ( نیٹ نیوز)
مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہےکہ انہیں مریم نواز کو پارٹی کا چیف آرگنائزر بنانے پر نہ تحفظات ہیں نہ کوئی اعتراض، میرا عہدے پر رہنا اب مناسب نہیں تھا۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ن لیگ کی سینئر نائب صدارت سے استعفے پر شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ میں مسلم لیگ ن کے ساتھ ہوں، نواز شریف کا ساتھی ہوں اور 35 سال سے ہم ساتھ ہیں۔شاہد خاقان عباسی نے پارٹی عہدے سے استعفیٰ دے دیا
سلیمان شہبازکو وضاحت کرنی چاہیےکہ جوکر والے ٹوئٹ کا مطلب کیا تھا؟ شاہد خاقان سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ مریم نواز کو پارٹی کا چیف آرگنائزر بنانے پر نہ تحفظات ہیں نہ کوئی اعتراض، مریم نواز میری چھوٹی بہن ہے، میرا عہدے پر رہنا اب مناسب نہیں تھا۔ شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ مشاورت ہو تو بہتر ہوتا ہے، ہمارا اعتماد ہوتا ہےکہ لیڈر جو فیصلہ کریں بہتر ہوتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان مشکلات میں ہے اور یہ مشکلات ن لیگ یا اس حکومت کی پیدا کردہ نہیں، آج بھی شہباز شریف نے جو کام ذمے لگائے وہ کیے ہیں۔