اسلام آباد( نمائندہ خصوصی )مشیر امور کشمیر و گلگت بلتستان قمر زمان کائرہ نے کہاہے کہ وفاقی حکومت گلگت بلتستان کی ترقی و خوشحالی کے لیے ہر ممکن تعاون جاری رکھے گی،گلگت بلتستان کونسل کی بے یقینی کی کیفیت کو ختم کرنے کے لیے جلد لائحہ عمل ترتیب دیا جائے گا۔
مشیر امور کشمیر و گلگت بلتستان قمر زمان کائرہ سے گلگت بلتستان کونسل ممبران نے ملاقات کی جس میں گلگت بلتستان کونسل کی ذمہداریوں،گلگت بلتستان میں ترقیاتی عمل اور عوام کے مسائل سے متعلق تفصیلی گفتگو کی گئی۔ قمر زمان کائرہ نے کہاکہ وفاقی حکومت گلگت بلتستان کی ترقی و خوشحالی کے لیے ہر ممکن تعاون جاری رکھے گی۔ممبران گلگت بلتستان کونسل کے مطابق گلگت بلتستان کونسل کے غیر فعال ہونے سے عوام کی توقعات پر پورا اترنے سے قاصر ہیں۔ ا…