نیویارک (نیٹ نیوز) سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیو گوتریس نے پشاور دھماکے کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ یہ خاص طور پر قابل نفرت ہے کہ اس طرح کا حملہ عبادت گاہ پر ہوا۔دوسری جانب سعودی عرب نے بھی پشاور پولیس لائنز میں دھماکے کی شدید مذمت کی ہے۔سعودی وزارت خارجہ نے کہا کہ عبادت گاہوں پر حملہ، پرامن لوگوں کو دھمکانا اور بے گناہوں کا خون بہانا قابل مذمت ہے۔سعودی حکام نے کہا کہ ہر قسم کی دہشتگردی کے خلاف سعودی عرب برادر ملک پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے۔