اسلام آباد(نمائندہ خصوصی) وزیراعظم شہباز شریف سے اقوام متحدہ کے ماحولیاتی پروگرام کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر محترمہ انگر اینڈرسن نے ملاقات کی ہے۔ترجمان وزیراعظم ہاﺅس کے مطابق اقوام متحدہ کے ماحولیات پروگرام کی ایگزیکٹیو ڈائریکٹر محترمہ انگر اینڈرسن جو کہ پاکستان کے سرکاری دورے پر ہیں انہوں نے وزیراعظم محمد شہباز شریف سے ملاقات کی۔ وزیر اعظم نے یو این ای پی کی طرف سے کئے جا رہے کام کی تعریف کی اور موسمیاتی تبدیلی، حیاتیاتی تنوع کے نقصان، اور ماحولیاتی نظام کے انحطاط کو زیادہ مو¿ثر طریقے سے حل کرنے کے لیے کوششوں کو بڑھانے پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی آج کے بڑے مسائل میں سے ایک ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان موسمیاتی تبدیلیوں سے سب سے زیادہ متاثر ممالک میں سے ایک ملک ہے اور پاکستان نے موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے حوالے سے بھرپور اقدامات کی ۔ ایگزیکٹو ڈائریکٹر نے وزیراعظم کو یو این ای پی کی جانب سے پاکستان میں اٹھائے جانے والے اقدامات پر بریفنگ دی اور یو این ای پی میں پاکستان کے فعال کردار کو سراہا۔ وزیر اعظم نے یو این ای پی کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ تباہ کن سیلابوں کے بعد پاکستان کی بحالی کی کوششوں میں اس کا ساتھ دے۔