اسلام آباد( نمائندہ خصوصی) نیپرا نے بجلی 2 روپے31 پیسے فی یونٹ سستی کرنے کی منظوری دے دی۔نیپرا حکام کے مطابق بجلی صارفین کو فروری کے بلوں میں ریلیف ملے گا۔ کمی کا اطلاق کے الیکڑک اور لائف لائن کے صارفین پر نہیں ہوگا۔نیپرا اتھارٹی بجلی کی فی یونٹ 2 روپے 31 پیسے کمی سے متعلق تفصیلی فیصلہ بعد میں جاری کرے گی۔