لاہور (نمائندہ خصوصی)
ریموٹ کنٹرول کے زریعے پیٹرول چوری کرنے والے پیٹرول پمپ مالک کو FIA سائبرکرائم سرکل لاہور نے گرفتار کر لیا ـملزم نے جدید ٹیکنالوجی سے لیس ریموٹ کنٹرول چپ پیٹرول پمپ پر فکس کی ہوئی تھی، جس کے باعث ایک لیٹر سے 200-300 ملی لیٹر پٹرول صارف کو کم دیتے ہوئے چوری کررہا تھا۔حکام کا کہنا ہے کہ پیٹرول ڈلواتے ہوئے یہ سسٹم آن ہو جاتا تھا اور ملزم ریموٹ کا استعمال کرتے ہوئے پیٹرول بوتھ کے ڈیجیٹل سسٹم کو اپنے کنٹرول میں کر لیتا تھا۔
ایف آئی اے نے ملزم کے قبضے سے موبائل فون، فیول کٹ اور فیول کٹ ریموٹ کنٹرول برآمد کرلیے ہیں، گرفتار ملزم کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج تھا جس سے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔