کراچی (بیورو رپورٹ) رکن قومی اسمبلی ڈاکٹرعامر لیاقت حسین کراچی میں انتقال کر گئے، اسپتال منتقلی کے بعد ڈاکٹرز نے ان کی موت کی تصدیق کی۔ڈاکٹرکے مطابق جب عامر لیاقت کو اسپتال لایا گیا تو ان کے ناک سے خون آ رہا تھا ، اس لیے وجہ موت جاننے کیلئے پوسٹ مارٹم بہت ضروری ہے تاکہ یہ معلوم کیا جا سکے کہ اگر انہوں نے کوئی دوا لی تھی تو کہیں وہ ری ایکشن تو نہیں کر گئی ، موت کی حتمی وجہ کا تعین پوسٹ مارٹم سے ہی کیا جا سکے گا۔ذرائع کے مطابق عامر لیاقت حسین کے اہل خانہ کی جانب سے پوسٹ مارٹم پر اعتراض کیا جا رہا ہے ،اہل خانہ عامر لیاقت حسین کا پوسٹ مارٹم کرانا نہیں چاہتے۔