کراچی(نمائندہ خصوصی) پشاور میں ہونے والے خوفناک دھماکے پر اہلسنت والجماعت پاکستان کے مرکزی امیر علامہ غازی اورنگزیب فاروقی ،اہلسنت والجماعت کراچی ڈویژن کے صدر مولانا رب نواز حنفی اور مولانا تاج محمد حنفی کے ہمراہ بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ پشاور میں ہونے والا دھماکہ ایک مخصوص اور سوچی سمجھی سازش کا شاخسانہ ہے،ملک دشمن عناصر پاکستان کے امن کو برداشت نہیں کرسکتے،خصوصا پڑوسی ملک ایران ایک عرصے سے پاکستان میں فرقہ واریت کو ہوا دے رہا ہے،اگر صحیح سمت حملہ آوروں کی تفتیش کی جائے تو دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کا راستہ روکنا اور ان کی سازشوں کا قلع قمع کرنا ممکن ہے،اچانک ملک میں دہشت گردی کی لہر کا دوڑنا قابل افسوس ہے،ریاستی ادارے پشاور میں ہونے والے دھماکے کی تحقیقات کرکے دہشت گردوں کو قوم کے سامنے لائیں،پاکستان اس وقت بڑی نازک صورتحال سے گزر رہا ہے،دہشت گرد اور ان کے سہولت کار کسی رعایت کے مستحق نہیں،اہلسنت والجماعت پاکستان دھماکے میں شہید ہونے والوں کے اہلخانہ کے ساتھ ان کے غم میں برابر کی شریک ہے،اور حکومت سے مطالبہ کرتی ہے کہ زخمیوں کو بروقت طبی امداد کے ساتھ تمام تر سہولیات مہیا کی جائے،