اسلام آباد (نمائندہ خصوصی )پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سینئر نائب صدر چودھری فواد حسین کے بنیادی انسانی حقوق کے تحفظ کا معاملہ، چوہدری فواد حسین کے وکلاءنے انکے طبی معائنے کیلئے عدالت سے رجوع کرلیا۔ گزشتہ روز ڈیوٹی مجسٹریٹ راجہ وقاص کی عدالت میں درخواست جمع کروائی گئی۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ عدالتی حکم کے باوجود چوہدری فواد حسین کا طبی معائنہ نہیں کروایا گیا،خدشہ ہے فواد چوہدری کو تشدد کا نشانہ بنایا جائے گا،لہٰذا طبی معائنہ نہایت ضروری ہے،طبی معائنے کو یقینی بنایا جائے تاکہ فواد چوہدری کے بنیادی آئینی حقوق کی خلاف ورزی نہ ہو سکے۔