اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف نے کہا ہے کہ سابق صدر آصف علی زرداری کے خلاف عمران نیازی کے الزامات بے بنیاد اور خطرناک ہیں۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ آصف زرداری کے خلاف چیئرمین پی ٹی آئی کے الزامات غیر ذمہ دارانہ ہیں، مخالفین کیخلاف سازشیں، الزام تراشی اور زہر اگلنا عمران خان کا وطیرہ ہے۔ اپنے ٹوئٹ میں وزیراعظم شہباز شریف نے مزید کہا کہ ایسی بے ہودہ بیان بازی سیاست سے منسلک رہنے کی کوشش ہے، پوری قوم عمران خان کی نفرت پر مبنی سیاست سے واقف ہے، سابق وزیر اعظم نے اقتدار کی خاطر معاشرے کو تقسیم کیا۔