کراچی (نمائندہ خصوصی )سندھ حکومت کے ترجمان و مشیر قانون سندھ بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا ہے کہ ملکی حالات کے پیش نظر تمام اسٹیک ہولڈرز کو ملکر کام کرنے کی ضرورت ہے پیپلزپارٹی کو بلدیاتی انتخابات میں دھاندلی کرنی ہوتی تو نمبر پورے کرتے زمینی حقائق یہ ہیں کہ تمام سازشوں اور دھمکیوں کے باوجود پیپلزپارٹی پہلے نمبر پر رہی کے ایم سی میں ہمیں اکثریت ملی ہے اسکا احترام کیا جائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بوٹ بیسن پر ہپوڈروم نیچر گارڈن کا سنگ بنیاد رکھنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر پی پی رہنما نجمی عالم ، کرم اللہ وقاصی سمیت دیگر بھی موجود تھے واضح رہے کہ حکومت سندھ شون سرکل تا بلاول ہاس چورنگی تزئین و آرائش اور ترقیاتی کام کروارہی ہے۔بوٹ بیسن فوڈ اسٹریٹ کو نئے انداز سے نکھار رہے ہیں جبکہ یہ نیچر گارڈن سات ایکڑ پر محیط ہے، جس میں بٹرفلائے گارڈن، چلڈن پلے ایریا اور فارمرز مارکیٹ بھی موجود ہے۔بیرسٹر مرتضی وہاب نے مزید کہا کہ صدرٹان کی یوسی میں موجودہیں ہماری موجودگی اس سوال کاجواب ہے جس میں لوگ کہتے ہیں پیپلزپارٹی کوووٹ کیسے پڑے ہم کام پریقین رکھتے ہیں لوگوں نے ہمارے کام کی وجہ سے ہمیں ووٹ دیئے کراچی والے پیپلزپارٹی کی طرف دیکھ رہے ہیں ہم دھرنوں کی سیاست نہیں کرتے اگرکسی سیاسی جماعت کوووٹ پڑے تووہ پیپلزپارٹی ہے بلاول بھٹوکی ہدایت پرہم نے خدمت کاسلسلہ جاری رکھاہواہےسکھرحیدرآباد ہویاکراچی سب شہروں نے پیپلزپارٹی کوووٹ دیئے ہیں یہ پارک سات ایکڑ پرمحیط پارک ہے پوچھاجاتا ہے پارکس میں دلچسپی کیوں ہے ہم چاہتے ہیں پارکس پرقبضہ نہ ہوعوام کوسہولت ملے بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا کہ ہماری ترجیع اب پانی کی فراہمی ہے پاکستان تحریک الزام کچھ نہیں کرسکتی سوائے الزامات کے جوخود کوپاکستان کالیڈرکہتا ہے وہ صرف میں میں میں کرتارہتاہےصرف اپنی بات کرتا ہے زرداری صاحب پر یہ بیہودہ الزام لگارہے ہیں انکا کام صرف الزام لگانا ہے ثابت یہ کچھ کر نہیں سکتے۔ بیرسٹر مرتضی وہاب کا کہنا تھا کہ کے پی میں امن وامان کی صورتحال خراب ہے اورپولیس نفری لاہورزمان پارک پرلگی ہوئی ہے جھوٹ کی سیاست کی گئی ہم دنیامیں اکیلے رہ گئے ہیں وہ آئی ایم ایف کوکہتے تھےسب مطالبات مانیں گے عوام میں آکرکچھ اورکہتے تھے مل کرکام کرنے کی ضرورت ہے چارٹرآف اکانامی کی آفر کی گئی غیرسنجیدگی کامظاہرہ کیا گیا۔حافظ نعیم الرحمن کے اندراج کے لئے میں اورنجمی عالم نادراآفس جانے کوتیارنہیں ہمیں دھاندلی کرنی ہوتی تونمبرپورے کرتے زمینی حقائق یہ ہیں کہ تمام سازشوں کے باجود دھمکیوں کے باوجود پیپلزپارٹی پہلے نمبرپرجیت کرآئی ہےاگرکے ایم سی میں عددی اکثریت ہمیں ملی ہے اس کااحترام کیا جائےعوام نے بلاول بھٹوکے ترقی کے بیانیے کوووٹ دیئے ہیں ہماری آج موجودگی سیاسی اشوکے لئے نہیں ترقیاتی کاموں کے لئے ہے یہ صرف سیاسی بیان بازی کے لئے صبح صبح بیان دیتے ہیں ماضی میں میئرفائل پھینکتے تھے کہ اختیارنہیں ہم نے کام کرکے دکھایا ہے۔ بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا کہ دھرنادینے کے لئے نئی سڑکوں میں بڑی بڑی کیلیں ٹھوکی جاتی ہیں جس سے سڑکیں خراب ہوتی ہیں ہمیں سنجیدگی کا مظاہرہ کرنا ہوگا ہمیں ثابت کرنا ہوگا کہ ہم باشعور قوم ہیں ہم سیاسی جماعت ہیں اوریہ ہمارامینڈیٹ ہے اس کااحترام کیاجائے۔ ایک سوال پر بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا کہ کراچی دل ہے جانی، کراچی میں دل ہے اورمیں کراچی کاجنوں ہوں۔