پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک) پٹرول کی قیمتوں میں اضافے کی افواہوں کے خیبرپختونخوا میں تیل کی قلت پیدا ہو گئی جس کا نگران وزیر اعلیٰ محمد اعظم خان نے نوٹس لے لیا۔ نگران وزیر اعلی محمد اعظم خان نے معاملے پر چیف سیکرٹری کو صوبہ بھر کے ڈپٹی کمشنرز سے رپورٹ طلب کرنے کی ہدایت کر دی۔ صوبے میں آٹے کی دستیابی کی صورتحال کا نوٹس لے لیا گیا۔ نگران وزیر اعلیٰ نے کہا کہ صوبہ بھر کے پیٹرول پمپس میں صارفین کو پٹرول کی ہمہ وقت فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے اقدامات کئے جائیں، عوام کیلئے تکلیف کا باعث بننے والے عناصر کے ساتھ قانون کے مطابق نمٹا جائے۔