اسلام آباد (نمائندہ خصوصی ) وزیراعظم محمد شہباز شریف سے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے ملاقات کی جس میں مجموعی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیاگیا ۔جمعہ کو ہونے والی ملاقات میں وفاقی وزیر خزانہ و محصولات اسحاق ڈار ، مشیر وزیراعظم احد چیمہ اور مشیر وزیراعظم انجینئر امیر مقام بھی موجود تھے،ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔