لاہو ر(نمائندہ خصوصی ) لاہور ہائی کورٹ نے دو سے زیادہ نشستوں پر الیکشن لڑنے سے روکنے کی درخواست پر اعتراض کالعدم قرار دیتے ہوئے درخواست کو 30جنوری کو سماعت کے لیے مقرر کرنے کا حکم دیدیا۔گزشتہ روز عدالت عالیہ میں جسٹس انوار حسین نے دو سے زیادہ نشستوں پر اسمبلی کا الیکشن لڑنے سے روکنے کے لیے درخواست پر سماعت کی ۔ عدالت نے درخواست پر رجسٹرار آفس کا اعتراض کالعدم قرار دیدیا۔جسٹس انوار حسین نے درخواست کو 30جنوری کو سماعت کے لیے مقرر کرنے کا حکم دیدیا۔درخواست گزار شہری زاہد حسین نے موقف اختیار کیا کہ دو سے زائد نشستوں پر الیکشن لڑنے سے قومی خزانہ کو نقصان پہنچتا ہے، بھارت نے بھی دو سے زائد نشستوں پر الیکشن لڑنے کے خلاف قانون سازی کررکھی ہے، عدالت الیکشن کمیشن کو دو سے زائد نشستوں پر الیکشن لڑنے پر پابندی عائد کرنے کا حکم دے۔