لاہو ر( نمائندہ خصوصی ) پنجاب کی نگران کابینہ کے 8وزراءکو قلمدان سونپ دیئے گئے۔نگران صوبائی حکومت نے وزرا کو قلمدان سونپے جانے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا جس کے مطابق بلال افضل کو کمیونیکیشن اینڈ ورکس اور ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کا قلمدان دیا گیا ہے۔ایس ایم تنویر کو انرجی، انڈسٹری اینڈ کامرس، ڈاکٹر جاوید اکرم سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اور میڈیکل ایجوکیشن کے وزیر ہوں گے۔اس کے علاوہ ابراہیم مراد لوکل گورنمنٹ، ڈاکٹرجمال ناصر پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر، اظفرعلی محکمہ اوقاف، زکو و عشر اور منصور قادر محکمہ ہائر ایجوکیشن اینڈ سکولز کے وزیر ہوں گے۔