اسلام آباد ( نمائندہ خصوصی )وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ محدود وسائل کے باوجود ریلوے کا نظام بحال کرلیا ہے،ریلوے کی زمینوں کے کمرشل استعمال کے حوالے سے آئندہ دس روز میں رولز بنا کر کابینہ میں لائیں گے ، ریلوے میں مزید کوچز شامل کی جارہی ہیں، 2013 میں ہماری حکومت آنے پر ریونیو 18 ارب ،جب حکومت چھوڑی تو 54 ارب روپے تھا۔ جمعہ کو گرین لائن ایکسپریس ٹرین سروس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ ماضی میں نواز شریف کی سربراہی میں ہم نے مارگلہ سے جدید گرین لائن ٹرین چلائی تھی جو نواز شریف حکومت کے خاتمے کے بعد بند کردی گئی۔انہوں نے کہا کہ ہم نے چین سے بوگیاں لینے کا معاہدہ کیا جس کے تحت اڑھائی سو نئی ویگنیں ملنی ہیں ان میں سے 36 آگئی ہیں۔خواجہ سعد رفیق نے ٹرین کی خصوصیات بتاتے ہوئے کہا کہ یہ ٹرین سروس جدید سہولیات سے آراستہ ہوگی انہیں انٹرنیٹ کی سہولت بھی دستیاب ہوگی، یہ سروس اسلام آباد سے کراچی تک ہے، اس میں 2200 سے زائد مسافر سفر کرسکیں گے،خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ 2013 میں ہماری حکومت آنے پر ریونیو 18 ارب جبکہ جب حکومت چھوڑی تو 54 ارب روپے تھا، اسی طرح اس وقت بھی جب ہم نے اقتدار سنبھالا تو ریلوے خسارے میں تھی ، ہم نے دوبارہ صفر سے ا?غازکیا ہے، سیلاب نے بھی ریلوے کی کمر توڑ کر رکھ دی ہم نے اپنے محدود وسائل سے ریلوے کا نظام بحال کیا۔