لندن (نیٹ نیوز )وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ نے کہا ہے کہ عمران خان کو گرفتار کرنے کا ارادہ نہیں ہے ، عمران خان کے بیانات سے تو لگتا ہے انہیں ایک بار گرفتار ہوجانا چاہیے تاکہ ہم دیکھ ہی لیں کہ یہ کیا طوفان لانا چاہتے ہیں۔ میڈیا سے گفتگو کے دوران رانا ثنا اللہ نے کہا کہ فواد چوہدری کے خلاف ایف آئی آر بالکل درست ہے، جن کو لگتا ہے کہ فواد چوہدری کی گرفتاری حکومتی انتقام ہے وہ ایک بار جا کر ایف آئی آر دیکھ لیں انہیں پتہ چل جائے گا کہ مقدمہ الیکشن کمیشن کی طرف سے تھا۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز پاکستان واپس جارہاہوں، نوازشریف سے میٹنگ ہے، نواز شریف سے ہدایات لے کر مریم نواز کا یکم فروری سے پنجاب اور کے پی کا دورہ شروع ہوگا، فواد چوہدری کیخلاف ایف آئی آر سیکرٹری الیکشن کمیشن کی درخواست پر درج ہوئی۔ الیکشن کمیشن کےخلاف فواد چوہدری نے بات کی جس پر الیکشن کمیشن نے ایکشن لیا۔انہوں نے کہا کہ اس وقت عمران نیازی کی گرفتاری کے حق میں نہیں لیکن جس قسم کی عمران نیازی گفتگو کر رہے ہیں میرا ذہن بنتا ہے کہ انہیں گرفتار کرنا چاہیے۔