اسلام آباد (نمائندہ خصوصی )سینیٹ اجلاس میں وزیر مملکت خزانہ عائشہ غوث پاشا نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں سیاسی اور معاشی عدم استحکام ہے،سابقہ حکومت نے جاتے جاتے ایسے اقدامات کئے کہ ملک ہمیں ڈیفالٹ کے دھانے پرملا،آئی ایم ایف پروگرام معطل تھا لوگ ہماری بات ماننے کو تیار نہیں تھے،انہوں نے کہا کہ یوکرائن کی جنگ کے باعث بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا،عالمی ماحول نے پاکستان کو بڑا دھچکا دیا،یم جس حد تک کر سکتے تھے ہم نے کیا اور کوشش کر رہے ہیں،انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف پروگرام کے لئے مشکل اقدامات کرنا پڑے انہوں نے کہا کہ ہم درست اقدام کر رہے تھے جس کو دوسرے سیاست کی نظر کر رہے تھے،ملکی مفاد میں سیاست کو ترجیح دی جائےتو یہی حال ہوتا ہے جو پاکستان کا آج ہے،آئی ایم ایف کے پاس جانے کے سوا کوئی راستہ نہیں تھا، جتنا بڑا سیلاب آیا اس سے پہلے وہ کبھی نہیں آیا،ہم نے پاکستان کو ڈیفالٹ ہونے سے بچایا،وزیر مملکت برائے خزانہ نے کہا کہ مشکل حالات میں بی آئی ایس پی اور یوٹیلیٹی اسٹورز کیلئے ریلیف دے رہے ہیں،ائیے سب ملکر کر ہاتھ تھامے اور اس ملک کو آگے بڑھائیں،اگر اپنے بچوں کو بھی ایسسے حالات سے میں نہیں دھکیلنا تو ملکر کام کرنا ہوگا،آپ جس کے پاس کوئی بھی بہتری کی تجویز ہے ہمیں دیں اور ساتھ کھڑے ہوں۔