اسلام آباد( نمائندہ خصوصی)حکومت پاکستان کی طرف سے دہشت گردی سے جاں بحق ہونے والے چینی باشندوں کےلئے ’تمغہ پاکستان‘ کا اعزاز،وزیراعظم شہبازشریف کی ایڈوائس پر صدر ڈاکٹر عارف علوی نے چینی باشندوں کو بعدازوفات اعزاز دینے کی منظوری دی ۔وزیراعظم شہبازشریف نے تین چینی باشندوں کو تمغہ پاکستان تفویض کرنے کی ایڈوائس صدر مملکت کو بھجوائی تھی۔