ٹھٹھہ(نمائندہ خصوصی) کوئلے کی کان میں چار مزدور دب گئے، جن میں سے 2 کی لاشیں برآمد کرلی گئیں جب کہ ایک کو بچا لیا گیا اور چوتھے لاپتا مزدور کی تلاش جاری ہے۔پولیس کے مطابق ٹھٹھہ میں جھمپیر کے قریب میٹنگ ریلوے اسٹیشن کے قریب کوئلے کی کان میں دبنے والے چار مزدوروں میں سے ایک کو بچا لیا گیا جب کہ 2 کی لاشیں برآمد کی گئیں۔ڈپٹی کمشنر ٹھٹھہ غضنفر علی قادری کے مطابق کوئلے کی کان میں مرمت کے دوران پریشر سے پانی نکلنے پر واقعہ پیش آیا۔ 30 سالہ مزدور رحمان ولد وزیر عمر کی تلاش کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔حادثے میں جاں بحق ہونے والوں میں 25 سالہ ایازخان ولد فضل گل اور 34 سالہ سید قیوم شامل ہیں۔ جاں بحق دونوں مزدوروں کی لاشیں سول اسپتال حیدرآباد روانہ کردی گئی ہیں۔