اسلام آباد (نمائندہ خصوصی )تحریک انصاف نے اہم امور سپریم کورٹ لے جانے سے متعلق مشاورت مکمل کر لی، پنجاب کے نگران وزیر اعلیٰ کی تقرری اور 43 اراکین قومی اسمبلی کے استعفوں کی منظوری کو سپریم کورٹ میں چیلنج کیا جائیگا،ذرائع کے مطابق پنجاب کے نگران وزیر اعلیٰ کی تقرری کے خلاف پٹیشن تیار کر لی گئی ہے،چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے نگران وزیراعلی پنجاب کی تقرری کے خلاف پٹیشن کے متن کی باضابطہ منظوری دے دی ہے،نگران وزیراعلی پنجاب کی تقرری کے خلاف پٹیشن میں الیکشن کمیشن آف پاکستان کو فریق بنایا جائے گا،پٹیشن میں میں نیب کے ساتھ سید محسن رضا نقوی کی مبینہ پلی بارگیننگ کو مقدمے کا حصہ بنایا جائے گا،نگران وزیراعلی پنجاب سید محسن رضا نقوی کے نجی ٹی وی چینل کے مختلف پروگرامز کے متن کو بھی پٹیشن کا حصہ بنایا جائے گا،ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے 43 اراکین کو ڈی نوٹیفائی کیے جانے کا نوٹیفکیشن ملنے کے بعد سپریم کورٹ سے رجوع کیا جائے گا۔