اسلام آباد (نمائندہ خصوصی )الیکشن کمیشن نے وزارت خزآنہ کو خط لکھ کر عام اور ضمنی انتخابات کیلئے 61 ارب روپے مانگ لئے ، عام انتخابات کا تخمینہ 45 ارب روپے تھا جو اب بڑھ کر 61 ارب روپے سے زائد ہوگیا ۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق الیکشن کمیشن نے عام اور ضمنی انتخابات کے لئے وزارت خزآنہ سے 61 ارب روپے مانگ لئے ۔ سیکرٹری الیکشن کمیشن عمرحمید خان کی جانب سے لکھے گئے خط میں کہا گیا کہ عام انتخابات کے انعقاد کے لئے عام انتخابات کا تخمینہ 45 ارب روپے تھا جو بڑھ کر 61 ارب روپے سے زائد ہوگیا ، خط کے مطابق پنجاب اور خیبرپختونخواہ کے انتخابات کےلئے منظورشدہ 20 ارب روپے فوری جاری کرنے کے لئے کہا گیا جبکہ الیکشن کمیشن نے ٹیکنیکل سپلیمنٹری کے لئے 14 ارب روپے سے زائد کے فنڈز بھی طلب کئے ہیں۔