اسلام آباد (نمائندہ خصوصی )تحریک انصاف کے ڈی نوٹیفائی کئے گئے 70 اراکین اسمبلی سے سرکاری لاجز خالی کرانے کا فیصلہ کر لیا گیا ، کیپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی کی جانب سے سابق اراکین اسمبلی کو نوٹس جاری کر دیئے گئے ۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق تحریک انصاف کے ڈی نوٹیفائی کئے گئے 70 اراکین اسمبلی سے سرکاری لاجز خالی کرانے کا فیصلہ کر لیا گیا اس ضمن میں سی ڈی نے سابق اراکین کو نوٹس جاری کر دیئے ۔ یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے اسپیکر قومی اسمبلی نے پی ٹی آئی کے اراکین کے استعفے منظور کرلئے تھے جس کے بعد الیکشن کمیشن نے ان اراکین کو ڈی نوٹیفائی کردیا ۔