لاہور(نمائندہ خصوصی) نگران حکومت نے سابق وزیر اعظم وچیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی رہائشگاہ کی سکیورٹی کا از سر نو جائزہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔پولیس حکام کے مطابق عمران خان کی زمان پارک رہائشگاہ میں 600 سے زائد اہلکار و افسران تعینات ہیں، عمران خان کو کتنی سکیورٹی ملنی چاہیے اس کا فیصلہ ڈسٹرکٹ و صوبائی انٹیلی جنس کمیٹی کرے گی۔پولیس نے بتایا کہ انٹیلی جنس کمیٹیوں کے نمائندے عمران خان کو ممکنہ خطرات کی نشاندہی کریں گے اور ان تھریٹس کے مطابق نفری اور سکیورٹی وسائل کا فیصلہ کیا جائے گا۔پولیس حکام کا یہ بھی کہا ہے کہ زمان پارک کی تمام سکیورٹی فوری طور پر واپس نہیں لے سکتے، زمان پارک اورعمران خان کو درپیش خطرات کا جائزہ لے کر سکیورٹی میں ردوبدل کیا جائے گا۔