لاہور(نمائندہ خصوصی) محکمہ خزانہ پنجاب نے سابق حکومت کے حکم پر جاری 180ارب روپے کے فنڈز روک لئے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ محکمہ خزانہ کی جانب سے سابق وزیراعلی پنجاب کی جانب سے جاری کئے گئے ترقیاتی فنڈز روکے گئے ہیں جبکہ سابق وزیراعلی کے پرنسپل سیکرٹری محمد خان بھٹی کے اضلاع کا بجٹ بھی روک لیا گیا ہے۔نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ سابق وزیر اعلی پنجاب پرویز الٰہی کی جانب سے گجرات، منڈی بہاﺅالدین سمیت اپنے من پسند علاقوں کیلئے فنڈز جاری کرنے کا حکم دیا گیا تھا تاہم اب تمام ترقیاتی سکیموں کو روک دیا گیاہے۔