لاڑکانہ(بیورورپورٹ) لاڑکانہ پولیس نے شہر میں مختلف وارداتیں کرنے والے گینگ کو ٹریس آئوٹ کرتے ہوئے گینگ کے چار اہم کارندوں کو گرفتار کرکے لوٹی جانے والی نقدی، رپیٹر، پسٹل اور چیکس بھی برآمد کرلیے ہیں، تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی لاڑکانہ ڈاکٹر محمد عمران خان کی ہدایات پر اے ایس پی حیدری عتیق الرحمان میکن کی سربراہی میں لاڑکانہ پولیس نے تھانہ حیدری کی حدود میں کاروائی کرتے ہوئے چار ملزمان کو گرفتار کرکے نقدی، اسلحہ اور بینک چیس برآمد کرلیے ہیں، اس حوالے سے ایس ایس پی لاڑکانہ ڈاکٹر محمد عمران خان نے بتایا کہ ڈکیتی میں ملوث گینگ کے اہم چار کارندوں ضمیر ولد ریاض بھٹو، ببلو عرف عنایت اللہ بھٹو ولد امان اللہ بھٹو، رجب شاہ عرف علی رضا شاہ ولد حاجن شاہ اور اجو عرف ایاز ولد منظور بھٹو کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے سے لوٹی جانے والی نقدی، رپیٹر، پسٹل اور چیکس بھی برآمد کیے گئے ہیں، انہوں نے بتایا کہ ملزمان نے نوڈیرو چوک سے 8 جنوری پر تاجر محمد مٹھل بھٹو، 9 جنوری پر گجن پور چوک سے تاجر غلام شبیر دایو سے نقدی اور 10 جنوری پر مدینہ کالونی سے تاجر عامر چاوڑو کی دکان میں گھس کر نقدی، رپیٹر، پسٹل اور چیکس لوٹ کر فرار ہوگئے تھے جن وارداتوں میں ملوث ملزمان گرفتار کرلیا گیا لاڑکانہ پولیس کی ٹیم نے تینوں مقدمات کو پوری مہارت سے ٹریس آئوٹ کرلیا ہے جبکہ گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش اور قانونی کاروائی جاری ہے۔