کراچی( بیورو رپورٹ ) بھارت کے میڈیا پر بی جے پی کی ترجمان ملعونہ نوپور شرما کی طرف سے دنیاکی سب سے مقدس ترین ہستی محسن انسانیت نبی آخرالزماں حضرت محمدعربیؐ کی شان اقدس کی گستاخی امن عالم کوتہہ وبالاکرنے کی خطرناک سازش اورناقابل برداشت فعل ہے،مسلمانان عالم ایسی کوئی بھی سازش کسی بھی صورت برداشت نہیں کرے گی،اس حساس مسئلے پراقوام متحدہ،اوآئی سی فوری طورپرایکشن لیں اہلسنّت والجماعت پاکستان کبھی بھی شان اقدس ؐ میں گستاخی برداشت نہیں کرے گی ان خیالات کا اظہار اہلسنّت والجماعت پاکستان کے مرکزی صدر علامہ اورنگزیب فاروقی،قائدکراچی علامہ رب نواز حنفی،شاہین اہلسنّت علامہ تاج محمد حنفی،مولانامحی الدین شاہ،ترجمان اہلسنّت مولاناعمرمعاویہ،مولاناعبدالرافع شاہ،مولاناشکیل الرحمن فاروقی،سلیم کھتری،امیرفضل خالق،قاری عبدالوہاب،قاری عبدالقدیر و دیگر نے اہلسنّت والجماعت کراچی ڈویژن کے شوریٰ کے اجلاس کے بعدمیڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ بھارت کی اسلام دشمنی کھل کر سامنے آگئی،آخرالزماں حضرت محمدعربیؐکی شان اقدس کی گستاخی عالم اسلام کا سب سے بڑا دشمن ہے،توہین رسالت ﷺ پر ہر مسلمان کے جذبات مجروح ہوئے،بھارت کے میڈیا پر بی جے پی کی ترجمان ملعونہ نوپور شرما کی طرف سے دنیاکی سب سے مقدس ترین ہستی محسن انسانیت نبی آخرالزماں حضرت محمدعربیؐکی شان اقدس کی گستاخی کیخلاف اہلسنّت و الجماعت کراچی ڈویژن کی جانب سے آج 10جون بروزجمعہ شام 4بجے کراچی پریس کلب میں بھر پور احتجاجی مظاہرہ کیاجائے گاعلامہ اورنگزیب فاروقی نے کہاکہ ہمارے خیالات و تصورات میں بھی،دل و دماغ کے ساتھ خون کے قطرے قطرے میں نبی کریم ﷺ کی محبت رچ اور بس چکی ہے،ہمیں ماردیاجائے،قتل کردیا جائے،سولی پر چھڑہادیا جائے،ہتھکڑی اور بیڑی پہنا دی جائے،تمام تر ظلم اور سختیوں کے باوجود گستاخ رسول کے ساتھ کوئی کمپرومائز نہیں کر سکتے، پر امن احتجاج کرکے مسلمان حضور ﷺ سے اپنی محبت اور عقیدت کا بھر پور اظہار کریں انہوں نے کہاکہ بھارت کی حکومت گستاخی کے مرتکب افراد کی سرپرستی کر رہی ہے