اسلام آباد( نمائندہ خصوصی)وزیراعظم شہباز شریف نے ملک بھر میں تاریخی پاور بریک ڈاﺅن کے بعد شہریوں کو در پیش مشکلات پر افسوس کا اظہار کیا ۔شہباز شریف نے ٹوئٹر پر گزشتہ روز ہونے والے بریک ڈاﺅن کے بعد کی صورت حال پر عوام سے معذرت کی ہے۔انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ میں اپنی حکومت کی جانب سے گزشتہ روز بجلی کی بندش کی وجہ سے ہمارے شہریوں کو پہنچنے والی تکلیف پر معذرت خواہ ہوں۔وزیرِ اعظم شہباز شریف نے لکھا کہ میرے حکم پر اس بریک ڈاﺅن کی وجوہات جاننے کے لیے انکوائری جاری ہے اور اس کے ذمے داروں کا تعین بھی کیا جائے گا۔