اسلام آباد ( نمائندہ خصوصی )چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے سویڈن میں قر آن مجید کی بے حرمتی کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے منظور کر دہ قرار داد کے مطابق اسلام اورشعائرِ اسلام کیخلاف نفرت انگیز اقدامات کو آزادءاظہار کا تحفظ حاصل نہیں۔ اپنے بیان میں عمران خان نے کہاکہ سویڈن میں احتجاج کے دوران قرآنِ کریم نذرِ آتش کئے جانے کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کرتا ہوں۔ انہوںنے کہاکہ گزشتہ برس مارچ میں ہماری حکومت کی کاوش کے نتیجے میں اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی نے اسلاموفوبیا کے انسداد کے عالمی دن کے حوالے سے او آئی سی کی تائید یافتہ تاریخی قرارداد منظور کی۔ سابق وزیر اعظم نے کہاکہ اس قرارداد کے ذریعے اقرار کیا گیا کہ اسلام اورشعائرِ اسلام کیخلاف نفرت انگیز اقدامات کو آزادءاظہار کا تحفظ حاصل نہیں۔