لاہور (نمائندہ خصوصی ) وزیراعظم شہباز شریف سے وفاقی وزیر ریلوے و ہوا بازی خواجہ سعد رفیق نے ماڈل ٹاﺅن میں ان کی رہائشگاہ پر ملاقات کی ۔اس موقع پر سابق اراکین پنجاب اسمبلی یاسین سوہل اور میاں نصیر بھی موجود تھے ۔خواجہ سعد رفیق نے وزیراعظم کو بلوچستان میں ریلوے ٹریک پر ہونے والے دھماکے اور امدادی سر گرمیوںکے حوالے سے آگاہ کیا ۔وزیراعظم شہباز شریف نے ہدایت کی کہ ریلوے کے سفر کو بہتر اور محفوظ بنانے کے لئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائیں۔ ذرائع کے مطابق ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی اور حلقے کی صورتحال پر بھی گفتگوہوئی ۔خواجہ سعد رفیق نے وزیراعظم شہباز شریف کو پنجاب میں آئندہ انتخابات کی صورتحال بارے بریفنگ بھی دی۔