اسلام آباد ( نمائندہ خصوصی ) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے سیٹ بیلٹ نہ باندھنے پر برطانوی وزیراعظم کوہونیوالے جرمانے پرکہاہے کہ یہی قانون کی حکمرانی ہے جہاں کوئی اس سے بالاتر نہیں۔تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین وسابق وزیراعظم عمران خان نے سیٹ بیلٹ نہ باندھنے پر برطانوی وزیراعظم رشی سونک کوہونیوالے جرمانے پر ردعمل دیتے ہوئے اپنے ایک ٹوئٹ میں کہاہے کہ یہی قانون کی حکمرانی ہے جہاں کوئی اس سے بالاتر نہیں۔ انہوں نے کہاکہ ایسا عمل خوشحال قوموں کو غریبوں سے ممتاز کرتا ہے۔ کوئی این آر او نہیں، کوئی قابض جی پی ایس نہیں، سچائی کو ٹوئٹ کرنے کے لیے کوئی حراستی تشدد نہیں۔ انہوں نے کہاکہ طاقتور کی وجہ سے انصاف کا نظام کمزوروں کی حفاظت کرتا ہے۔ انصاف ریاست مدینہ کی بنیاد تھی۔