لاڑکانہ (رپورٹ محمد عاشق پٹھان)جتنی مہنگائی گزشتہ 1 ماہ میں بڑھی اتنی پہلے 3 سالوں میں نہیں ہوئی، پیپلزپارٹی پارٹی بلدیاتی انتخابات میں مبینہ طور پر ریٹرننگ افسران کے ذریعے دھاندلی کروا رہی ہے، وفاق میں پیپلزپارٹی خود موجود ہے تو اب سندھ کو حصے کا پورا پانی کیوں دستیاب نہیں؟ جی ڈی اے رہنما ایم پی اے معظم عباسی کی لاڑکانہ میں پریس کانفرنس کر تے ہو کہا کہ
کہ ہمارے امیدواروں کے نامزدگی فارم سیاسی مداخلت پر رد کیے گئے عدلیہ کے شکرگذار ہیں جنہوں نے ہمارے امیدواروں کے نامزدگی فارم بحال کیے ہیں ہمارے امیدواروں کے سرکاری ملازم رشتے داروں کو دیگر اضلاع میں ٹرانسفر کیا جارہا ہے صاف اور شفاف انتخابات کے لیے فوج اور رینجرز کی تعیناتی خوش آئند اقدام ہے لاڑکانہ کے عوام کو سلام پیش کرتا ہوں کے دباو اور لالچ کے باوجود ہمارے ساتھ ہے پہلے بھی لاڑکانہ کے عوام نے ہمارے امیدواروں کو کامیاب کروایا ان بھی ہمارے امیدوار کامیاب ہوں گے ہماری جنگ اپنی ذات کے بجائے عوام کے حقوق کے حاصلات کی جنگ ہے سندھ کے تباہی کے ذمہ دار پیپلز پارٹی کے سوا اور کوئی نہیں زرداری کی زمینوں کے لیے ہمارے حصے کا پانی فراہم کیا جارہا ہے یہاں کے آبادگاروں کا معاشی قتل کیا جارہا ہے پیپلز پارٹی وفاقی حکومت کا حصہ ہے اب سندھ میں زرعی پانی کی کمی کیوں ہے 35 کروڑ کی نئی این آئی ٹی کرکے نئے روڈ توڑ کر دوبارا بنائے جارہے ہیں ریونیو کے ملازم لاڑکانہ کے بادشاہ بن چکے ہیں تپے دار لاڑکانہ کو چلا رہے ہیں پیپلز پارٹی عوامی سیاست کو چھوڑ کر بند کمروں تک محدود ہوچکی ہے