پشاور (نمائندہ خصوصی) خیبر پختون خوا کے مقرر کردہ نگراں وزیر اعلیٰ اعظم خان نے کہا ہے کہ پرامن انتخابات اوّلین ترجیح ہے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انتخابات کرانا الیکشن کمیشن کا کام ہے، تاہم ہم الیکشن کمیشن کو بھرپور تعاون فراہم کریں گے۔اعظم خان نے کہا کہ صوبے میں امن وامان کا مسئلہ ہے، مہنگائی کا مسئلہ ہے، ان مسائل کو کم کرنے کے لیے اقدامات کرنے کی کوشش کروں گا۔نگراں وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا نے کہاکہ میں نگراں وزیرِ داخلہ رہ چکا ہوں، میں نے انتخابات میں الیکشن کمیشن کو مکمل سپورٹ کیا تھا۔