کراچی ( کامرس رپورٹر) نیشنل بینک آف پاکستان (این بی پی) نے گلوبل ڈائیورسٹی، ایکویٹی اور انکلوژن بینچ مارکس (جی ڈی ای آئی بی) ایوارڈز 2023 میں چار ایوارڈز جیت لیے۔بینک کو چار کیٹگریوں ریکروٹمنٹ؛ ورک لائف انٹیگریشن، فلیکسی بلیٹی اور بینیفٹس؛ ڈی ای آئی لرننگ اینڈ ڈویلپمنٹ اینڈ کمیونٹی،گورنمنٹ ریلیشن اور فلینتھروپی میں چار ایوارڈز سے نوازا گیا۔این بی پی نے فلیکسی بلیٹی اور بینیفٹس میں ”بیسٹ پریکٹس“ جبکہ تین دیگر کیٹگریوں میں ”پروگریسو“ ایوارڈز جیتے۔یہ ایوارڈز نیشنل بینک آف پاکستان کی طرف سے ایک ایسے ملک میں کام اور زندگی میں توازن اور سیکھنے اور ترقی کے کلچر کو فروغ دینے کے مسلسل عزم کا اظہار ہے جہاں تمام کارپوریٹ اداروں کی طرف سے اس طرح کے کلچر پر عمل درآمد کرنے کی ضرورت ہے۔ اس کامیابی پر اپنے خیالات کااظہار کرتے ہوئے اسماء شیخ، ایس ای وی پی اینڈ گروپ چیف، ہیومن ریسورس مینجمنٹ گروپ، این بی پی نے کہا ”ہم این بی پی میں تمام ملازمین کو نہ صرف بااختیار بنانے پر یقین رکھتے ہیں بلکہ انہیں آگے بڑھنے اور ترقی کے مساوی مواقع کی فراہمی کو یقینی بناتے ہیں۔ہمیں جامع کلچر کے فروغ دیتے ہوئے تمام افرادی قوت کو ترقی کے مواقع فراہم کرنے پر فخر ہے۔ گلوبل ڈائیورسٹی، ایکویٹی اینڈ انکلوشن بینچ مارکس (جی ڈی ای آئی بی) دنیا بھر میں کاروبار کیلئے بینچ مارک کے طور پر خدمات انجام دیتا ہے۔ جی ڈی ای آئی بی اداروں کو تنوع اور شمولیت کے حوالے سے حکمت عملیاں تشکیل دینے اور ان کی نگرانی کرنے میں معاونت کرتا ہے۔ جی ڈی ای آئی بی ایوارڈز کا انعقاد ڈائیورسٹی حب ایچ آر میٹرکس کی طرف سے پاکستان بھر سے اچھی ساکھ کے حامل اداروں کے تعاون سے کیا جاتا ہے