کراچی(نمائندہ خصوصی)
ترجمان الیکشن کمیشن قراة العین کا کہنا ہےکہ کراچی میں بلدیاتی الیکشن کے نتائج سے متعلق الزامات بے بنیاد اور لاعلمی پر مبنی ہیں، انتخابات کے نتائج میں تاخیر نہیں، نتیجے اپنے وقت پر آرہے ہیں نجی ٹی وی سےگفتگو کرتے ہوئے ترجمان الیکشن کمیشن قراة العین کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کا عملہ نتائج مرتب کر رہا ہے، الزامات بے بنیاد اور لاعلمی پر مبنی ہیں، 2015 کے بلدیاتی انتخابات میں بھی نتائج 3 دن میں مکمل ہوئے تھےترجمان الیکشن کمیشن نے دعویٰ کیا کہ انتخابات کے نتائج میں تاخیر نہیں، نتیجے اپنے وقت پر آرہے ہیں، جنرل الیکشن میں ہر ریٹرننگ آفیسرکے پاس ایک ہی کیٹیگری کا فارم ہوتا ہے جب کہ بلدیاتی انتخاب میں ایک ریٹرننگ آفیسرکے پاس کم از کم پانچ یونین کونسلز (یوسی) ہیں، ہر یوسی میں چیئرمین وائس چیئرمین سمیت پانچ سے چھ کیٹیگریز ہیں۔ترجمان کا کہنا ہےکہ فارم 12،11 کی شکایات پر چیف الیکشن کمشنر نے خود ریٹرننگ آفیسرز سے رابطہ کیا، دھاندلی کا سوال ہی نہیں پیدا ہوتا، تمام پولنگ ایجنٹس کو فارم 12،11 دیےگئے۔