لاہور( نمائندہ خصوصی )
امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ اس وقت جماعت اسلامی بلدیاتی الیکشن میں سب سے بڑی پارٹی بن کر سرفہرست آ چکی۔ جماعت اسلامی کے پولنگ ایجنٹوں کے نتائج واضح کرتے ہیں کہ جماعت اسلامی اکثریت میں ہے، لیکن الیکشن کمیشن کی جانب سے اب تک نتائج جاری نہ کرنے سے شکوک و شبہات مزید بڑھ رہے ہیں۔ منصورہ سے جاری بیان میں انھوں نے کہا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ جماعت اسلامی کے ساتھ ساتھ باقی سیاسی جماعتوں کے انتخابی نتائج میں بھی ردوبدل کی جا رہی ہے۔ عوام اور کارکنوں سے اپیل کرتا ہوں کہ ملک کے بڑے شہروں میں مختلف جگہوں پر احتجاجی مظاہرے کیے جائیں۔
سراج الحق نے منگل کو مرکزی نظم کا ہنگامی اجلاس طلب کر لیا ہے جس میں کراچی کے بلدیاتی انتخابات کے تناظر میں آئندہ کا لائحہ عمل دیا جائے گا۔