لاہور (نمائندہ خصوصی ) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ پنجاب میں ہمارا مینڈیٹ کم کرنے کی کوشش ہوئی تو مزاحمت کریں گے۔ لاہور میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ ہمارے لوگوں کو بلا کر کہا گیا کہ عمران خان کا کوئی مستقبل نہیں۔ عمران خان نے کہا کہ اس وقت ہم یا ڈیفالٹ ہیں یا آئی ایم ایف کا آپشن ہے، بہتر ہوگا ہم اس صورتحال میں آئی ایم ایف کی طرف چلے جائیں۔ پی ٹی ا?ئی چیئرمین نے کہا کہ وہ این آر او کے سوا ہر بات کے لیے تیار ہیں۔ عمران خان نے مزید کہا کہ جنوبی پنجاب کے ہمارے لوگوں کو ن لیگ اور پیپلز پارٹی میں شامل ہونے کے لیے کہا جا رہا ہے۔ پی ٹی ا?ئی چیئرمین نے مزید کہا کہ اسٹیبلشمنٹ ایک حقیقت اور قانون سے بالاتر ہے، حالات تب بہتر ہوں گے جب اسٹیبلشمنٹ قانون کی بالادستی کے لیے کام کرے گی۔ عمران خان نے کہا کہ ا±مید ہے موجودہ آرمی چیف شفاف انتخاب کروائیں گے۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ جتنی طاقت فوج کے پاس ہے اتنی کسی اور ادارے کے پاس نہیں، فوج مثبت کردار ادا کرے تو ملک کو آگے جانے سے کوئی نہیں روک سکتا۔