کراچی (نمائندہ خصوصی )متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم)پاکستان کے رہنما فروغ نسیم نے کہا ہے کہ سندھ حکومت نے بلدیاتی ایکٹ کے تحت حلقہ بندیاں کیں، نئی حلقہ بندیاں ہونے تک بلدیاتی انتخابات نہیں ہو سکتے۔ ایم کیو ایم رہنماﺅں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے فروغ نسیم نے کہا کہ جہاں ایم کیو ایم کا ووٹ بینک تھا ان یوسی میں زیادہ ووٹر رکھے گئے۔فروغ نسیم نے کہا کہ ایم کیو ایم نے وقت پر حلقہ بندیوں پر اعتراضات اٹھائے، سندھ حکومت نے بلدیاتی قانون کے تحت یوسی بنائی تھیں۔رہنما ایم کیو ایم پاکستان نے کہا کہ جہاں ایم کیو ایم کا ووٹ بینک تھا، ان یوسیز میں زیادہ ووٹرز رکھ دیے گئے۔ایم کیو ایم رہنما فیصل سبزواری نے کہا کہ حلقہ بندیوں میں نظر آ رہا ہے کہ ناظم آباد، کورنگی، اورنگی ٹاو¿ن کی آبادی زیادہ نشستیں کم ہیں، کچھ علاقوں میں آبادی کم اور نشستیں زیادہ ہیں، الیکشن کیسے شفاف ہوں گے؟فیصل سبزواری نے کہا کہ کراچی اور حیدرآباد کے ساتھ نا انصافی ہو رہی تھی تو شہر میں بینر لگانے والے کہاں تھے؟ بیس بیس سال شہر میں مردم شماری نہیں ہوئی۔انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کی حکومت میں شامل ہوئے تو پہلا نکتہ مردم شماری رکھا، سارے کاغذی بدمعاش پریشان ہیں اس لیے بیانات داغ رہے ہیں۔