لاڑکانہ(بیورورپورٹ) لاڑکانہ شہر کے تھانہ دڑی، حیدری، پیر شیر عاقل سمیت باڈہ اور رتوڈیرو تھانوں کی پولیس نے حدود میں جرائم پیشہ افراد سے مبینہ مقابلوں میں 5 ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا، اس حوالے سے ایس ایس پی لاڑکانہ ڈاکٹر محمد عمران خان نے بتایا کہ دڑی تھانہ کی حدود سے مقابلے میں گرفتار ملزم کی شناخت شناخت بابر ولد ممتاز علی تونیو کے نام سے ہوئی ہے جو اسٹریٹ کرائمز کی متعدد وارداتوں میں ملوث اور سرگرم ہے، اس کے خلاف سول لائن، ولید، مارکیٹ، سچل، حیدری اور دڑی تھانون پر 8 سے زائد مقدمات درج ہیں، حیدری تھانہ کی حدود میں مقابلے میں گرفتار ملزم کی شناخت دیدار ولد غلام سرور سولنگی کے نام سے ہوئی ہے جو اسٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث اور سرگرم ہے جس پر تھانہ الہہ آباد، سول لائن، ولید، مارکیٹ، سچل، دری اور حیدری پر 7 سے زائد مقدمات درج ہیں، پیر شیر ایٹ عاقل تھانہ کی حدود میں مقابلے میں گرفتار ملزم کی شناخت فہیم کلہوڑو کے نام سے ہوئی ہے جو متعدد وارداتوں میں ملوث ہے جس پر تھانہ سول لائن، ولید، الہہ آباد، مارکیٹ، سچل، دڑی پر مقدمات درج ہیں، تھانہ باڈہ کی حدود سے مقابلے میں گرفتار ملزم کی شناخت غلام شبیر ولد عبدالحکیم چانڈیو کے نام سے ہوئی ہے جو کئی جرائم میں ملوث ہے جس پر وارث ڈنو ماچھی، دھامراہ اور باڈہ تھانوں میں 5 سے زائد مقدمات درہ ہیں، رتوڈیرو تھانے کے باہر گھوٹیا لاڑو کے قریب مقابلے میں گرفتار ملزم کی شناخت عبدالرحیم ولد برکت علی جھتیال کے طور پر ہوئی ہے جو متعدد جرائم میں ملوث ہے جس پر باڈہ، باقرانی، سیہڑ اور رتوڈیرو تھانوں پر 5 سے زائد مقدمات درج ہیں، گرفتار ملزمان سے مزید مزید تفتیش جاری ہے۔