کراچی(نمائندہ خصوصی) اوگرا نے گیس کی بچت کیلئے گیزر میں مخصوص آلے کی تنصیب لازمی قرار دیدی۔ کونیکل بیفلز کی تنصیب سے گیس بلز میں 20 سے 25 فیصد کی بچت ہوگی۔اوگرا نے موجودہ اور نئے گیزرز میں کونیکل بیفلز کی تنصیب لازمی قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس سے گیس بلز میں 20 سے 25 فیصد کی بچت ہوگی۔اوگرا نے کہاکہ گیزر میں کونیکل بیفلز کے استعمال سے گیس کے بحران کو کم کرنے میں مدد ملے گی۔آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی نے بتایا ہے کہ ملک میں گیس صارفین کی کل تعداد ایک کروڑ 6 لاکھ 50 ہزار ہے، سوئی ناردرن گیس کے 74 لاکھ 50 ہزار جبکہ سوئی سدرن گیس کے 32 لاکھ صارفین ہیں، ملک میں تقریبا 30 لاکھ 88 ہزار صارفین گیزر استعمال کرتے ہیں۔اوگرانے کہا کہ اس اقدام سے گیس میں یومیہ مجموعی بچت 6.4 ایم ایم سی ایف ڈی ہوگی، کونیکل بیفلز کی تنصیب کیلئے ڈیڈلائن اس سال دسمبر تک ہے۔