لاہور ( نمائندہ خصوصی/نیٹ نیوز)گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے ٹوئٹر پر اس بات کا اعلان کیا کہ انہیں سمری موصول ہوچکی ہے۔پنجاب اسمبلی کی تحلیل کیلئے وزیراعلیٰ پنجاب کی سمری گورنر کو موصول ہوگئی۔گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے ٹوئٹر پر اس بات کا اعلان کیا کہ انہیں سمری موصول ہوچکی ہے۔
بعد ازاں نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے کہا کہ جوبھی فیصلہ کروں گا بھاری دل سےکروں گا، پنجاب اسمبلی عوامی نمائندگان کاہاؤس ہے، اسمبلی کو تحلیل کرنا کوئی آسان فیصلہ نہیں ہوتا۔
گورنرپنجاب نے مزید کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی ایڈوائس پر عمل درآمد کرنا ناخوشگوار لمحہ ہوگا۔
ذرائع گورنرہاؤس کا کہنا ہے کہ گورنرپنجاب کل وزیراعلیٰ پنجاب کی ایڈوائس پرفیصلہ کریں گے۔خیال رہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی نے اسمبلی توڑنے کی سمری پر دستخط کرکے گورنر پنجاب کو ارسال کردی تھی۔
اس حوالے سے فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ نے پنجاب اسمبلی توڑنے کی سمری پر دستخط کردیے ہیں، پنجاب اسمبلی تحلیل کی ایڈوائس گورنر پنجاب کو بھجوا دی گئی ہے، گورنر اسمبلی تحلیل نہیں کرتے تو 48 گھنٹے میں اسمبلی خود تحلیل ہوجائے گی۔فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ہم مسلم لیگ ق، پرویز الہٰی اور مونس الہٰی کا شکریہ ادا کرتے ہیں، نگران حکومت کے قیام کے لیے اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز کو خط لکھنے جا رہے ہیں۔قبل ازیں وزیر اعلی پنجاب پرویز الہٰی نے پنجاب اسمبلی توڑنےکی سمری پر دستخط کردیے
زرائع کےمطابق لاہور میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا جس میں مرکزی قیادت نے اسمبلی فوری تحلیل کرنے کی رائے دی۔اجلاس کے بعد وزیر اعلیٰ پنجاب کی عمران خان سے ملاقات ہوئی جس میں اسمبلی توڑنےکا حتمی فیصلہ کیا گیا۔جس کے بعد وزیراعلی پنجاب پرویز الہٰی نے پنجاب اسمبلی توڑنےکی سمری پر دستخط کردیے
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ نے پنجاب اسمبلی توڑنے کی سمری پر دستخط کردیے ہیں، پنجاب اسمبلی تحلیل کی ایڈوائس گورنر پنجاب کو بھجوا دی گئی ہے، گورنر اسمبلی تحلیل نہیں کرتے تو 48 گھنٹے میں اسمبلی خود تحلیل ہوجائے گی۔فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ہم مسلم لیگ ق، پرویز الہٰی اور مونس الہٰی کا شکریہ ادا کرتے ہیں، نگران حکومت کے قیام کے لیے اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز کو خط لکھنے جا رہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ اسی طرح سے ہم خیبر پختونخوا اسمبلی کو بھی تحلیل کریں گے، دونوں صوبوں میں انتخابات ہونے جا رہے ہیں۔
فواد چوہدری نے مزید کہا کہ وفاقی حکومت کو اپنے بل سے باہر آنا چاہیے، اسپیکرکوبھی کہہ رہے ہیں ہمارے استعفےقبول کریں۔