کراچی(اسٹاف رپورٹر) سندھ بلڈنگ کنٹرول اور اسسٹنٹ کمشنر ماڈل کالونی ٹاؤن پلاننگ و انفراسٹرکچر کو بچانے کو تیار نہیں،رہائشی پلاٹوں پر پلازوں اور پورشن کی تعمیرات کا سلسلہ مزید تیز ہو گیا،ڈائریکٹر جنرل پٹہ سسٹم کا مہرہ,اسسٹنٹ ڈائریکٹر کی لوٹ مارتفصیلات کے مطابق شہر قائد کے انفراسٹرکچر کو تباہ کرنے کاسلسلہ بدستور جاری ہے،ڈائریکٹر جنرل اسحاق کھوڑو پٹہ سسٹم کا مہرہ بنے ہوئے ہیں۔ماڈل کالونی اور سعودآباد کے رہائشی پلاٹوں پرزیر تعمیر پلازوں کی تعمیرات کو روکنے والا کوئی نظرنہیں آرہاہے۔ سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی اور اسسٹنٹ کمشنر غیر قانونی زیر تعمیرعمارتوں کے سرپرست بنے ہوئے ہیں،بے حسی و حرام خوری تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے۔وزیر بلدیات ناصر حسین شاہ، سیکرٹری ہاوسنگ اینڈٹاون پلاننگ نجم،اینٹی کرپشن، نیب سمیت تحقیقاتی و ریاستی ادارے اپنے اپنے حصے کی رشوت لے کرشہریوں کے بنیادی حقوق پر قابض ہیں۔ عدالتی احکامات، مکینوں کی درخواستیں بھی مزید لوٹ مار کا ذریعہ بنی ہوئی ہیں۔زرائع کے مطابق شہریوں کی جانب سے دی جانے والی ڈائریکٹر جنرل کی ڈاک بھی غائب ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ماڈل کالونی کے رہائشی پلاٹ نمبر ز3شیٹ 5۔پلاٹ نمبر 136شیٹ 5،پلاٹ نمبر 24شیٹ 9 پر پورشن اور دوکانوں کی تعمیرات تاحال جاری ہے۔ جہاں ہواو روشنی کیلئے مختص اراضی سمیت تعمیراتی قوانین کی سنگین خلاف ورزیاں کی جارہی ہیں۔پلاٹ نمبر 39شیٹ5پر تین دوکانیں اور 12پورشن،پلاٹ نمبر34شیٹ4پرتہہ خانہ،4دوکانیں اور 4پورشن۔پلاٹ نمبر55شیٹ 4پر ایک منزلہ اورپلاٹ نمبر 70شیٹ4پردومنزلہ پلازے، پلاٹ نمبر 66شیٹ 2پر5دوکانیں،میزنائن سمیت دومنزلہ پورشن تعمیر کیئے جا رہے ہیں۔پلاٹ نمبر 35شیٹ 9پر نجی لیڈی رفعت نامی اسپتال تعمیر کے آخری مراحل میں داخل ہے،پلاٹ نمبر 20شیٹ 10پر پلازہ زیر تعمیر ہے،مذکورہ عمارت کو سندھ ہائی کورٹ نے انہدامی کارروائی کا حکم دے رکھا ہے۔ سعودآباد D/2کے کوآرٹر پلاٹ نمبرز 22,23پرایان نامی موبائل مارکیٹ اور سامنے تجارتی مقاصد کیلئے ایک منزلہ عمارت زیر تعمیر ہے،مذکورہ عمارتوں کو نمائشی طور پر سربمہر کیا گیا تھا تاہم نمائشی سیل توڑ کر دوبارہ تعمیرات کا سلسلہ ہنوز جاری ہے۔ذرائع کے مطابق سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے پٹہ سسٹم کے کارندے اسسٹنٹ ڈائریکٹر ذوالفقار بلیدی بلڈر مافیا کے سہولتکار بنے ہوئے ہیں،موصوف کہتے ہیں کہ ڈی جی اسحاق کی میرے سامنے کیا حیثیت ہے،میں خود ڈی جی ہوں۔ ماڈل کالونی اور سعودآباد کے رہائشی علاقوں میں بلاخوف تعمیراتی قوانین سے کھلواڑاسسٹنٹ کمشنر تیمور اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر کی لوٹ مار نے بلڈر مافیا کو طاقت ور بنا دیا ہے۔