کراچی(نمائندہ خصوصی) وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے کونسل آف پاکستان نیوز پیپرز ایڈیٹرز( سی پی این ای) اور پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس(پی ایف یو جے ) کو انڈومینٹ فنڈز کے چیک پیش کر دیئے ۔ سی پی این ای کے سیکرٹری جنرل عامر محمود، فنانس سیکرٹری غلام نبی چانڈیو، سندھ کمیٹی چیئرمین حامد حسین عابدی ، کے پی کے کمیٹی وائس چیئرمین طاہر فاروق نے صوبائی وزیر سے انڈومینٹ فنڈ کا 1 کروڑ روپے کا چیک وصول کیا۔پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کی جانب سے سینئر صحافی اور پی ایف یو جے رہنما لالا اسد پٹھان نے 50 لاکھ روپے کا چیک وصول کیا۔ اس موقع پر صوبائی وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے ماتلی پریس کلب کے لئے 3 لاکھ روپے گرانٹ کا چیک کلب کے صدر ماجد نوتکانی کے حوالے کیا۔ سیکرٹری محکمہ اطلاعات سندھ عمران عطا سومرو ، ڈائریکٹر ایڈمن محمد یوسف کابورو بھی موجود تھے ۔صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صحافتی اداروں اور تنظیموں کی مضبوطی اور پریس کلبوں میں سہولیات کی فراہمی کے لئے سندھ حکومت بھرپور اقدامات کر رہی ہے ، چیئرمین بلاول بھٹوزرداری کی خصوصی ہدایات ہیں کہ میڈیا اور صحافیوں کے مسائل حل کئے جائیں ، انہوں نے کہا کہ میڈیا اور صحافیوں کی بہتری سے ملک میں جھموریت مستحکم ہوگی ، پاکستان پیپلز پارٹی نے ہمیشہ میڈیا کے فروغ اور صحافیوں کی فلاح و بہبود کے لیے عملی اقدامات کئے ہیں ،