نوشہرہ (نیٹ نیوز)نوشہرہ میں ٹرانسفارمر پھٹنے سے آگ لگ گئی، جس کے نتیجے میں 3 راہ گیر جھلس کر جاں بحق ہوگئے۔ ایکسئن سٹی ڈویژن فدا محمد کے مطابق واقعہ چوکی ممریز میں پیش آیا،ٹرانسفارمر پھٹنے سے آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں 13 سالہ لڑکا سمیت 3 راہ گیرشدید زخمی ہوگئے،زخمیوں کو لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاور منتقل کیا گیا،جہاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے تینوں زخمی دم توڑ گئے۔چیف ایگزیکٹیوپشاور الیکٹرک پاور کمپنی(پیسکو)جبارخان نے ایس ڈی او سمیت دو ملازمین کو
معطل کرکے تحقیقات کا حکم دیا،چیف ایگزیکٹیو پیسکو کےم طابق واقعہ میں ملوث افراد کو سخت سے سخت سزا دی جائے گی۔دوسری جانب اہل علاقہ نے الزام لگایا کہ ٹرانسفارمر سےتیل لیکج کی کئی بار شکایت کی گئی مگر کوئی شنوائی نہیں ہوئی۔