لاہور ( نمائندہ خصوصی ) وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ خاں نے کہا ہے کہ عمرانی ٹولے نے پچھلے دو اڑھائی ماہ میں سارا ڈالر خرید کر بیرون ملک سمگل کر دیا ،انکا مکروہ چہرہ قوم کو دکھائیں گے اور پاپولر شپ کا ڈرامہ 3ماہ میں انجام کو پہنچے گا،ای سی ایل میں نام ادارے کے کہنے پر ڈالے جاتے ہیں اگر وفاقی حکومت کی جانب سے عمران خان کا نام دیا گیا تو ای سی ایل میں ڈال دیں گے، پاکستان کو 8 ارب ڈالرز امداد کی توقع تھی جبکہ 11 ارب ڈالرز کی گرانٹ ملی جو معیشت کے لئے مثبت پیش قدمی ہو گی ،ڈالر سستا ہو گا اور مہنگائی میں بھی کم ہونے سے لوگوں کی ناراضگی دور ہو گی ،ہمیں پنجاب اسمبلی میں داخلے سے روکنے سے انکی بوکھلاہٹ واضح ہو رہی ہے ، (ن) لیگ آئندہ الیکشن جیت کر ترقی کے سفر کو آگے بڑھائے گی۔ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز پنجاب اسمبلی کے احاطہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر وزیر اعظم کے معاون خصوصی عطااللہ تارڑ اور دیگر لیگی اراکین اسمبلی بھی انکے ہمراہ تھے ۔ رانا ثناءاللہ نے کہا کہ پوری دنیا نے پاکستان اور اتحادی حکومت کے پر اپنے اعتماد کا اظہار ہے اور یہ جو لوگ پاکستان میں پچھلے تین ماہ سے باقاعدہ مہم چلائے ہوئے ہیں کہ ملک ڈیفالٹ کر جائے گا ، ان کے منہ پر طمانہ ہے ،ہمیں 11ارب ڈالر ملے جبکہ پاکستان کی توقع 8ارب ڈالر تھی ، گرانٹ میں مزید اضافہ ہو گا ،یہ 11ارب ڈالر کی مدد گرانٹ ہے قرض نہیں اور یہ پاکستان کی معیشت کو عمرانی ٹولے نے جس طرح تباہ و برباد کیا تھا اس تباہی سے نکالنے کے لئے ہے ۔اس سے ڈالر سستا ہو گا ، مہنگائی بھی دور ہونے سے لوگوں کی ناراضگی دور ہو گی ۔انہوںنے کہا کہ عمرانی ٹولے کی جعلی پاپولر شپ کا ڈرامہ کیا جا رہا ہے یہ بھی اگلے تین ماہ میں اپنے انجام کو پہنچے گا اور اسی سال انشاءاللہ الیکشن میں نہ صرف پنجاب بلکہ پاکستان میں مسلم لیگ (ن) اور اسکی اتحادی جماعتیں الیکشن جیت کر ترقی کے سفر کو آگے بڑھائیں گی جس کا آغاز ہو چکا ہے ،پاکستان کو دوبارہ اسی سطح پر لیکر جائیں گی جہاں پر وہ 28جولوئی 2017کو تھا یا 31مئی 2018کو تھا جب میاں نواز شریف کی لیڈر شپ میں پاکستان آگے بڑھ کر ترقی کر رہا تھا لیکن عمرانی ٹولے نے ساڑھے تین پونے چار سال میں پاکستان کی معیشت کا برا حال کر دیا ، جو اب اس انجام کو پہنچیں ہیں کہ معیشت بہت زیادہ خرابی کی طرف جا رہی تھی مگر اللہ کا شکر ہے اور پوری قوم کو مبارکباد دیتا ہوں کہ ہمیں ہینڈ ہولڈنگ ہوئی ہے اور پوری دنیا پاکستان کے ساتھ کھڑی ہے ۔انہوں نے کہا کہ آج کی صورتحال آپ دیکھ لیں کہ ایک مینارٹی گورنمنٹ جو پرویز الٰہی اس وقت قابض ہوئے ہیں حال یہ ہے کہ آج انہوں نے میری انٹری بند کرنے کی کوشش کی لیکن جو سکیورٹی اہلکار تھے جب انہوںنے مجھے دیکھا اور پہنچانا تو انہوںنے انکے غیر قانونی اور غیر آئینی اقدامات کو ماننے سے انکار کیا ، انہوں نے آئی جی پنجاب کو بھی بلا کر کہا کہ ہمیں اسمبلی آنے سے روکیں مگر انہوںنے بھی کہا کہ یہ غیر قانونی ، غیر آئینی حکم ہے جس پر عملدرآمد نہیں کر سکتا ، میں سمجھتا ہوں کہ یہ اس طرح کے ہتھکنڈوں پر اس وقت آئیں ہیں جب ان کو معلوم ہو چکا ہے کہ ان کے پاس نمبر پورے نہیں ہیں اور یہ اعتماد کا ووٹ نہیں لے سکتے ۔زمان پارک میں جو میٹنگ ہوئی وہاں پر 3ہزار ارب کا الزام موجودہ وزیر اعلیٰ پنجا ب ، انکے کردار پر اور فرنٹ مین ایاز نیازی پر لگا ہے ،ہمیں بھی معلوم ہے کہ انہوںنے کیسے پنجاب کو لوٹا ہے جس کی مثال نہیں ملتی ، لوٹ مار میں عمرانی ٹولہ ،پرویز الٰہی اور اسکا بدخوردار بھی شامل تھا ۔پھر کہتے ہیں کہ ڈالر مہنگا ہو گیا ، سارا ڈالر تو آپ نے پچھلے دو اڑھائی ماہ میں خرید کر بیرون ملک سمگل کر دیا ،یہ جب ساری چیزیں سامنے آئیں گی تو پھر یہ بات آپ کے اوپر ثابت ہو گی کہ آپ مہنگائی ، ڈالر مہنگائی ، منی لانڈرنگ میں آپ ملوث ہیں ، عوام کو جب آپ کو مکروہ چہرہ کھول کر دکھائیں گے تو آپ کی جعلی مقبولیت کا ناصرف بھانڈا پھوٹ جائے گا بلکہ لوگوں کے غم و غصے کی ایک مار کا سبب بنو گے جو آج تک کسی کا نہیں ہوا ہو گا ۔ انہوںنے کہا کہ ہمیں معلوم تھا مگر ہم الزام نہیں لگا رہے ہمیں تو تھا کہ مونس الٰہی واپس آئیں او ر آکر اس کا جواب دیں ، اپنے اعمال پر آپ کو کیا موقف ہے جس پر قانون اپنا راستہ لے گا لیکن کل یہ چور خود ہی دست و گریبان ہوئ…