کراچی(نیٹ نیوز)سابق گورنر اسٹیٹ بینک ڈاکٹر عشرت حسین نے سبسڈی کو قومی خزانے پر بوجھ قرار دیتے ہوئے کہاہے کہ توانائی کے شعبے میں ہنگامی اقدامات کی ضرورت ہے ، 17 روپے یونٹ بجلی خرید کر 6 روپے میں بیچنے کا کوئی جواز نہیں،ایل پی جی افورڈ کرنے والوں کو قدرتی گیس دینا مناسب نہیں۔ گزشتہ روز تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر عشرت حسین نے کہاکہ توانائی کے شعبے میں ہنگامی اقدامات کی ضرورت ہے ، 17 روپے یونٹ بجلی خرید کر 6 روپے میں بیچنے کا کوئی جواز نہیں،ایل پی جی افورڈ کرنے والوں کو قدرتی گیس دینا مناسب نہیں، ایسی سبسڈی ناقابل برداشت ہے
جو قومی خزانے پر بوجھ ہو۔انہوں نے کہا کہ معاشی اور اقتصادی میدان میں مزید نقصان سے بچنے کےلئے توانائی کے شعبے میں فوری اصلاحات کی ضرورت ہے جبکہ سبسڈی قومی خزانے پر بوجھ ہے۔سابق گورنر نے کہا کہ مہنگائی پر قابو پانے کے لیے اسٹیٹ بینک سے قرض لینا اور نئے نوٹ چھاپنا مناسب نہیں، نجکاری سمیت دیگر معاملات کے حوالے سے تمام سیاسی جماعتوں کو اپنے منشور مد نظر رکھنے چاہئیں، یہ نہیں ہونا چاہیے کہ حکومت میں بیانیہ کچھ ہو اور اپوزیشن میں کچھ۔